ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / خالد مشعل کی والدہ کا عمان میں انتقال، حماس کا اظہار افسوس

خالد مشعل کی والدہ کا عمان میں انتقال، حماس کا اظہار افسوس

Sun, 04 Sep 2016 18:23:35  SO Admin   S.O. News Service

 

عمان،4ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کی والدہ کل ہفتے کو اردن کے شہر عمان میں انتقال کر گئی ہیں۔ دوسری جانب حماس نے خالد مشعل کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مشعل اور ان کے خاندان سے تعزیت کی ہے۔ لبنان میں حماس کے مندوب علی برکہ نے ایک بیان میں خالد مشعل کی والدہ کی وفات کی خبر کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ حماس کے پولیٹ بیورو خالد مشعل کی والدہ الحاجہ فاطمہ مشعل ہفتے کی شام اردن میں انتقال کر گئی ہیں۔ ان کی تدفین آج ہوئی۔خیال رہے کہ خالد مشعل گذشتہ جنوری میں اپنے علیل والدہ سے ملاقات کے لیے دوحہ سے عمان آئے تھے۔ وہ چند روز والدہ کے ہمراہ رہنے کے بعد واپس قطر چلے گئے تھے۔حماس نے خالد مشعل کی والدہ کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
 

Share: